Can't connect right now! retry

پاکستان
11 جون ، 2021

ملک کے مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام بدحال

ملک میں زیادہ گرمی کے ساتھ زیادہ لوڈشیڈنگ  نے عوام کو بے حال کردیا۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیہات کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

 ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت  پیدا ہوگئی ہے۔

حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو دو دن بجلی غائب رہنے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔

حماد اظہر کا بیان

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں آج مزید بجلی شامل کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈاؤن پربھی بجلی معطل ہوسکتی۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM