خاران میں ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارےگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئرکور (ایف سی)کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں2 دہشت گرد مارےگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلےمیں بلوچستان فرنٹیئر کور کا جوان فدا الرحمان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کےقبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں مشکل سےامن و استحکام حاصل کیا ہے جس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔

مزید خبریں :