منال خان اور احسن محسن کی منگنی ہوگئی

اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی— فوٹو: منال خان

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوگئی۔

گزشتہ دنوں اداکار جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کردی گئی۔

منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اس تقریب میں کئی اداکار بھی شریک ہوئے۔

اُدھر منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منگیتر احسن محسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ’منال احسن‘ لکھا ہے۔

دوسری جانب  شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے منال اور احسن محسن کو منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے  اور یہ جوڑی مداحوں کی جانب سے تنقید کی بھی زد میں رہی۔

مزید خبریں :