دنیا
Time 12 جون ، 2021

افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکے، 7 افراد ہلاک

کابل کے ڈسٹرکٹ 13کے علاقے دشت آرچی اور ڈسٹرکٹ 6 میں 30 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، حکام— فوٹو:فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہونے و الے دو دھماکوں میں خاتون سمیت  7 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے ڈسٹرکٹ 13کے علاقے دشت آرچی اور ڈسٹرکٹ 6 میں 30 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دشت آرچی میں ہونے والے دھماکےمیں ایک شہری ہلاک اور4 زخمی ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ 6 میں ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔

رپورٹس  کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :