12 جون ، 2021
کراچی میں نجی تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت بھی کرلیا ہے۔
اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق، ملزمان ڈکیتی کے دوران نشے میں تھے جبکہ ملزمان نے پروفیسر کے قتل کے بعد بھی ایک شہری کو لوٹا تھا۔
ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی سہولت کاری کرتا تھا اور کرائے پر پستول دیتا تھا اور ہر واردات کا پچاس فیصد لیتا تھا۔
ملزمان کی شناخت رستم پٹھان ، ابراہیم بنگالی اور سہولت کار کی شناخت ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ میں پولیس نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان سے تعمیراتی سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔