Geo News
Geo News

Time 12 جون ، 2021
پاکستان

نیب نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کرلیں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کرلیں۔

نیب نے سابق ممبر انوائرمنٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔

اُدھر نیب راولپنڈی نے گرفتار ملزمان کواحتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ 

سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اورسابق نائب تحصیلدار محمد اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے 118کنال سے زیادہ زمین غیر قانونی طور پر پارک لین کو منتقل کی۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کر دیا۔