لاہور چڑیاگھر میں ماں کے دودھ سے محروم شیر کے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ

لاہور چڑیاگھر میں شیرنی اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلارہی جس کی وجہ سے 18مئی کو پیدا ہونے والے شیرنی کےتینوں بچوں کےبیماری میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

شیر کے بچوں کو فی الحال ڈبے کا دودھ پلایا جارہا ہے۔ چڑیاگھر انتظامیہ کےمطابق کمزور قوتِ مدافعت کے باعث شیرکے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے، ان کا ہر ممکن علاج کیا جا رہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرعاصم خالد کی معاونت سے تینوں بچوں کی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح جنگلی جانوربھی بیمار ہو جاتے ہیں، چند ماہ پہلے بھی ایک شیرنی کے ہاں بچے پیدا ہوئے تھے، اس شیرنی نے بھی اپنےبچوں کو قبول نہیں کیا تھا اور انہیں دودھ نہیں پلایا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :