کھیل
Time 12 جون ، 2021

وسیم اکرم کا ابوظبی کے ساحل پر صفائی سے پاکستانی شہریوں کو سیکھنے کا مشورہ

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ابوظبی کے ساحل پر پہنچ گئے ، صفائی ستھرائی سے پاکستانی شہریوں کو سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اس سے پہلے وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا  اور ساحل کی صفائی کے بعد لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کچھ عرصہ قبل کراچی کے ساحل پر  پڑی گندگی پر وڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے لوگوں سے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی تھی،  چند دنوں بعد سابق کپتان نے وہاں صفائی ہوجانے کے بعد ایک اور وڈیو اپ لوڈ کی اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ان دنوں وسییم اکرم ابو ظبی میں موجود جہاں انہوں نے ایک اور وڈیو بناتے ہوئے کراچی اور ابو ظبی کے ساحل کا موازنہ کیا۔

مزید خبریں :