Geo News
Geo News

Time 13 جون ، 2021
پاکستان

ملک میں ترقی کی شرح اگر نظر نہیں آرہی تو بلاول اور شہباز کو نہیں آرہی، فرخ حبیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہےکہ ملک میں ترقی کی شرح اگر نظر نہیں آرہی تو بلاول اور شہباز کو نظر نہیں آرہی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ  تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں بڑھائیں اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے 40 لاکھ خاندانوں کو نیچے سے اوپر لانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کاٹولہ مایوسی پھیلارہاہے،  اپوزیشن کی کرپشن کی گروتھ رک گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترقی کی شرح اگر نظر نہیں آرہی تو بلاول اور شہباز کو نظر نہیں آرہی۔