’بڈھا اداکار‘ ، کمال راشد خان کا نام لیے بغیر سلمان پر طنز

کے آر کے نے اداکارہ دشا پٹانی کی سالگرہ پر انہیں ٹوئٹ کرکے مبارکباد دی لیکن ساتھ میں سلمان پر طنز بھی کیا— فوٹو فائل

بالی وڈ فلموں کے ناقد و اداکار کمال  راشد خان المعروف کے آر کے نے سلمان خان کو ’بڈھا اداکار‘ قرار دے دیا۔

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کے بعد سے شروع ہونے والا تنازع اب تک تھم نہیں سکا جب کہ اس حوالے سے قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

عدالت میں درخواست ہونے کے باوجود اب ایک بار پھر کمال راشد خان نے سلمان خان پر تنقید کی ہے۔

کے آر کے نے اداکارہ دشا پٹانی کی سالگرہ پر انہیں ٹوئٹ کرکے مبارکباد دی لیکن ساتھ میں سلمان پر طنز بھی کیا۔

کمال راشد خان نے سلمان  کا نام لیے بغیر اداکارہ کو مشورہ دیا کہ آپ بوڑھے اداکار  کے ساتھ انتہائی خوفناک لگتی ہیں، اسی لئے برائے مہربانی صرف ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کیا کریں۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا 

خیال رہے کہ سلمان خان کے ساتھ دشا پٹانی نے حال ہی میں فلم ’رادھے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ اسی فلم پر کمال راشد خان کے ریویو کے بعد سے تنازع جاری ہے۔

مزید خبریں :