13 جون ، 2021
بہاولنگر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چک ڈھاباں میں پیش آیا جہاں 8 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر گھر والوں کو کمرے میں بند کیا اور لوٹ مار شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈکیتی دو ڈاکوؤں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکی کی کچھ دن بعد شادی ہونے والی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈاکو تین بھینسیں، نقدی، زیور اور لڑکی کے جہیز کا سامان ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔