دنیا
Time 13 جون ، 2021

ممبئی میں بارشوں کے بعد کھڑے کھڑے گاڑی زمین میں دھنسنے کی ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پارکنگ میں کھڑے کھڑے گاڑی زمین میں دھنس گئی جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بارشوں کے باعث ممبئی میں نظام زندگی بھی مفلوج رہا۔

ممبئی میں ہونے والی شدید بارشوں کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گھاٹ کوپر کے علاقے میں پارکنگ میں کھڑی ہوئی گاڑی زمین میں دھنس گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی حیرت کا  اظہار کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی ڈوبنے والی جگہ پر ایک گہرا کنواں تھا جسے علاقہ مکینوں نے کنکریٹ کا سلیب رکھ کے ڈھک دیا تھا بعدازاں لوگ اس پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے لگے تھے۔

واقعہ  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :