Time 14 جون ، 2021
دنیا

38 بیویاں اور 89 بچے رکھنے والا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ چل بسا

زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے، وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے— فوٹو: فائل

دنیا کا سب سے بڑا خاندان رکھنے والے زیونا چنا 76 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے 38 بیویاں، 89 بچے، 33 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں رکھنے والے زیونا کا تعلق بھارتی ریاست میزورم سے تھا۔

76 سالہ زیونا چنا دنیا کے سب سے بڑے خاندان  کے سربراہ تھے۔ رپورٹس کے مطابق زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے جبکہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔

زیونا چنا کے انتقال کی خبر ریاستی وزیرِ اعلیٰ زورمتھنگا نے ٹوئٹر پر دی اور دکھ کا اظہار کیا۔ 

مزید خبریں :