سندھ: کل سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کھولنے کا اعلان

فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کھولنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا جب کہ صورتحال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ  تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا جب کہ اسکولز کے تمام عملے کی ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔


مزید خبریں :