’گھر والے بہت سخت تھے، اداکاری کی اجازت مشکل سے ملی‘

اداکارہ یشمیٰ گل کا کہنا ہے کہ گھر والے بہت سخت تھے اس لیے انہیں اداکاری کی اجازت مشکل سے ملی۔

اداکارہ یشمیٰ گل حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر اور پسند وناپسند سے متعلق گفتگو کی۔

’پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہوں اور شعیب ملک کی فین ہوں‘

ابوظبی میں جاری پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یشمیٰ گل نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہوں اور پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی فین ہوں۔

اداکارہ نے دوران گفتگو اپنی ایکٹنگ کیریئر سے متعلق بھی گفتگو کی اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں میں لوگ مجھے شایان کہتے ہیں، اداکاری کا اتنا شوق تھا کہ شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کیا کرتی تھی، والدین سے جب کہا کہ پڑھنے کے بعد مجھے اداکاری کرناہے چونکہ گھر والے بہت سخت تھے لہٰذا مشکل سےاداکاری میں آنے کی اجازت ملی۔

ہانیہ عامر میری دوست نہیں ہے:اداکارہ یشمیٰ گل 

اداکارہ کا اپنی تعلیم سے متعلق کہنا تھا کہ اداکاری میں سائیکالوجی معاون ثابت ہوتی ہے، آسٹریلیا سے سائیکالوجی میں ماسٹرزکیا،  اور بطورسائیکلوجسٹ اسپتال میں کام بھی کیا۔

ہانیہ عامر تنازع سے متعلق یشمیٰ گل نے کہا کہ ہانیہ میری دوست نہیں ہے جب کہ عاصم اظہر کو مشورہ دوں گی کہ ہر بات دل پر نہیں لیا کریں۔

مزید خبریں :