کھیل
Time 14 جون ، 2021

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ  کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ڈرا کی صورت میں انعامی رقم دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :