Time 14 جون ، 2021
پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق سی ای او گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں ایک اور بڑے اسکینڈل پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو گرفتار کرلیا۔

حکام کےمطابق کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےگرفتارکیا۔

حکام کےمطابق سابقہ سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ  کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، اس دوران انھوں نے این آئی سی ایل میں غیر قانونی طور پر 9 افرادکو بھرتی کیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ 9افراد این آئی سی سے قبل بھی ایک نجی انشورنس کمپنی میں  ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افرادکی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقرباء پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں جس سے قومی خزانے کر بھاری نقصان پہنچا جس کا تخمینہ ابھی لگایا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :