کراچی: بچوں کے معمولی جھگڑے پر ایک شخص قتل

فوٹوفائل

کراچی: بنارس کالونی میں بچوں کے جھگڑے پر پڑوسی آپس میں لڑ پڑے  جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا۔

پولیس کے مطابق بنارس کالونی رحمانی محلہ میں پڑوس میں ہونے والے بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی شامل ہوگئے جب کہ اس دوران فائرنگ کی گئی اور چھریوں سے بھی حملہ کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک 26 سالہ آفتاب اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ چھریوں کے وار سے زخمی تین افراد کو عباسی شہید اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :