Time 15 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سمجھ نہیں آتا پاکستانی اداکاروں میں کیا چیز متاثر کن ہے: کومل عزیز

فوٹو فائل

مقبول اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے کسی اداکار سے متاثر نہیں ہیں۔

کومل عزیز نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ذاتی زندگی سے متعلق کچھ سوالات پوچھے۔ 

ایک صارف نے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری کے کس اداکار نے آپ کو متاثر کیا ہے؟

اداکارہ نے سوال کا جواب دیا کسی نے نہیں۔ کومل عزیز نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا پاکستانی اداکاروں میں کیا چیز متاثر کن ہے، ان کی شکل؟ یا ان کا پیسہ؟

کومل عزیز نے ان اداکاروں میں خود کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنقید میرے اپنے لیے بھی ہے۔

اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو دیکھ کر میں سب سے زیادہ سیکھتی ہوں یا جن سے مجھے حوصلہ افزائی ملتی ہے وہ ایدھی صاحب اور ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت ان جیسے دیگر افراد ہیں جو فلاحی کاموں میں اپنا آپ پیش کردیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں سے میں متاثر ہوتی ہوں جو بغیر انسٹاگرام پر شیئر کیے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔  

مزید خبریں :