15 جون ، 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔
قومی اسمبلی میں مسلسل دوسرے روز بھی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تقریر کا موقع نہ مل سکا۔
شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔
وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ دستاویزات کو ڈیسک پر مارتے رہے، سیٹیاں بجائیں اور ہوٹنگ بھی کی۔
اسپیکر کی مسلسل ہدایت کے باوجود حکومتی ارکان خاموش نہ ہوئے جبکہ اس دوران شہباز شریف کو اپوزیشن ارکان نے حصار میں لے لیا۔
حکومتی ارکان کے شور شرابے کے باعث اسپیکر اسد قیصر نے آج مسلسل دوسرے روز اجلاس 20منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔