Time 15 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ستیش کوشک نے رچرڈز سے تعلقات کے نتیجے میں حاملہ ہونیوالی نینا گپتا کوکیا پیشکش کی؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہےکہ جب وہ حاملہ تھیں تو ان کے دوست ستیش کوشک نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

خیال رہےکہ نینا گپتا معروف ویسٹ انڈین کرکٹر  ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا کی بن بیاہی ماں ہیں۔

نینا گپتا نے اپنی خود نوشت 'سچ کہوں تو' میں انکشاف کیا ہےکہ جب وہ  ویوین رچرڈز سے تعلق کے نتیجے میں حاملہ تھیں تو ان کے دوست اور معروف اداکار، ہدایتکار اور فلمساز  ستیش کوشک ان کے گھر آئے اور کہا کہ پریشان مت ہو اگر بچے کی رنگت گہری ہوئی تو کہہ دینا کہ یہ ہم دونوں کا ہے اور ہم شادی بھی کرلیں گے۔

خیال رہےکہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ ادکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کے تعلقات کے چرچے تھے اور بعد ازاں ان کی ایک بیٹی مسابا گپتا بھی پیدا ہوئی جو کہ آج کل بھارت کی مشہور ڈیزائنر ہیں۔

مزید خبریں :