اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا سے انتقال کرگئیں

سعد قریشی نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 2‘ سے کیا— فوٹو:فائل 

اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔

سعد قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرکے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

اداکار نے لکھا کہ والدہ کا انتقال آج صبح ہوا اور وہ 56 روز سے کورونا کی وجہ ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

سعد قریشی نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 2‘ سے کیا اور اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :