ہالی وڈ کی معروف اداکارہ موٹر سائیکل حادثے کے 10 روز بعد چل بسیں

گزشتہ دنوں 65 سالہ لیزا بینس کو ایک موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا— فوٹو:فائل

ہالی وڈ کی مشہور فلم ’گون گرل‘ کی سینیئر اداکارہ لیزا بینس 10 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسیں۔

گزشتہ دنوں نیویارک میں 65  سالہ لیزا بینس کو ایک موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا اور اس حادثے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

اداکارہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں۔

تاہم اب لیزا بینس نیویارک کے مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں۔

آنجہانی اداکارہ نے متعدد اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموں  میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :