تمنا بھاٹیا ٹی وی پرکوکنگ شو کی میزبانی کریں گی

فوٹو: فائل

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری اور  بالی وڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا ٹیلی ویژن پروگرام کی میزبان کی حیثیت سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا تیلگو زبان کے ٹی وی چینل پر ایک کوکنگ شو کی میزبانی کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا نے معروف تیلگو ٹی وی چینل پر کوکنگ شوکی میزبانی کے  معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور جلد ہی آفیشل طور پر اس کا اعلان کردیا جائےگا۔

خیال رہے کہ تمنا بھاٹیہ بالی وڈ سے زیادہ تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہاں وہ کافی مقبول بھی ہیں۔

مزید خبریں :