15 جون ، 2021
فرانسیسی عدالت نے فرنیچربنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا کو اپنے عملے کی جاسوسی کرنے الزام میں 10 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئیکیا فرانس پر الزام تھا کہ وہ اپنے عملے کی ذاتی معلومات جمع کرنے کے لیے نجی جاسوسوں اور پولیس کی مدد حاصل کرتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے غیرقانونی طور پر ان کے مجرمانہ ریکارڈ تک رسائی بھی حاصل کی جاتی تھی۔
دنیا بھر میں آئیکیا اسٹورز میں سے بیشتر کی مالک کمپنی انگکا گروپ نے اس معاملے پر صارفین اور عملے سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے وہ اقدامات کررہے ہیں۔
عدالت نے آئیکیا فرانس کے سابق سی ای او کو 2 سال قید کی سزا سمیت 50 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔