فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کیلئے عامر کا نیا روپ سامنے آگیا

عامر خان ان دنوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں— فوٹو: اسکرین گریب 

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کیلئے نیا روپ سامنے آگیا۔

عامر خان نے آسکر کیلئے نامزد کردہ فلم ‘لگان’ کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فلم کی کاسٹ، پروڈکشن اور فلم بینوں کا شکریہ ادا کیا۔

عامر خان پروڈکشن کی جانب سے جاری پیغام میں مسٹرپرفیکشنسٹ نے بھارتی فوج کا یونیفارم زیب تن کر رکھا ہے اور یہ ویڈیو بھی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔

عامر خان نے ویڈیو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلم ’لگان‘ کی کاسٹ سے آن لائن ملاقات ہوگی۔

عامر خان ان دنوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نظر آئیں گی۔

مزید خبریں :