Geo News
Geo News

Time 16 جون ، 2021
پاکستان

معروف پہلوان سراج دین عرف ساجا انتقال کرگئے

معروف پہلوان سراج دین عرف ساجا انتقال کرگئے۔

سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق سراج دین کی عمر 85 سال تھی وہ اور جگرکے عارضہ میں مبتلاتھے  جو گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

سراج پہلوان نےکامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت رکھا تھا جب کہ انہوں نے 1960 اور 1964 کےاولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔

مزید خبریں :