Time 16 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اکشےکمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کی پرانی تصاویر وائرل

فوٹو: فائل

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا شمار بالی وڈ کے معروف اور کامیاب شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا ہے۔

بالی وڈ کےکھلاڑی اداکار اکشےکمار گذشتہ کئی سالوں سے بالی وڈ پر چھائے ہوئے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت اور کامیابیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ ٹوئنکل کھنہ فلموں میں اداکاری کے بعد اب مصنفہ بن گئی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ہیں، ان کی 2001 میں اکشے سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 2 بچے ہیں۔

حال ہی میں دونوں کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کررہے ہیں ۔

یہ تصاویر اکشے کمار نے رواں سال 17 جنوری کو اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں، اب یہ تصاویر دوبارہ وائرل ہورہی ہیں۔

گہرے رنگ کی پرانی تصاویر میں دونوں کو شادی کے موقع پر رسومات کی ادائیگی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :