16 جون ، 2021
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا۔
ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔
ودیا بالن فلموں میں کام کا معاوضہ بھی کروڑوں میں وصول کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق خود ہی انٹرویو میں بتا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ایک ٹورازم مہم کے دوران کام کرنے پر پہلی بار 500 بھارتی روپے معاوضہ ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پوسٹر کیلئے تصویر کھنچوائی تھی جس میں درخت کے پیچھے کھڑے ہوکر مسکرا رہی تھی۔