کورونا ایس او پیز ’دی کپل شرما شو‘ کی واپسی میں آڑے آگئیں

شو کی اداکارہ بھارتی سنگھ نے شو کے دوبارہ آن ائیر ہونے کی خبر دی ہے— فوٹو:فائل 

بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ ایک بار پھر آن ائیر ہوگا۔

رواں سال جنوری میں دی کپل شرما شو کا دوسرا سیزن آف ائیر کردیا گیا تھا جس کے بعد متعدد بار شو کے دوبارہ آن ائیر آنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

تاہم اب شو کی اداکارہ بھارتی سنگھ نے شو کے دوبارہ آن ائیر ہونے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرکرشنا ابھیشیک اور کیکو شردھا کے ساتھ تصاویر لگا کر بتایا ہے کہ ہم جلد واپس آرہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں اداکاروں نے شو کے حوالے سے کریٹیو میٹنگ کی ہے جبکہ شو کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جائے گا۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق شو اگلے مہینے سے آن ائیر ہونے کا امکان ہے جبکہ شو کی ممبئی میں شوٹنگ کیلئے ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے ضابطہ کار کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :