17 جون ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا ہےکہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام چاہتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں دو اپوزیشن ہیں اور حکومت کوئی نہیں ہے ۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صدارتی نظام چاہتے ہیں، اس لیے ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب ہونا ضروری نہیں ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مطلب ہے کہ وہ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔