کھیل
Time 17 جون ، 2021

فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے فراڈ، 17 لاکھ لوٹ لیے گئے

فائل فوٹو

فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے دھوکے سے لوٹ لیے گئے۔

جیونیوز کےمطابق فضل سبحان کا کہنا ہےکہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی توانہوں نے مجبوراً سوزکی چلانا شروع کر دی، اس دوران ایجنٹ نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کا کنٹریکٹ دلوانے کا خواب دکھایا جس کے لیے انہوں نے زمین اور زیوربیچ کر قرض لیا اور رقم ایجنٹ کو دی۔

فضل سبحان کے مطابق ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن رقم لی جس کے  تمام ثبوت موجود ہیں۔

کرکٹر نے سکیورٹی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

فضل سبحان اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :