کراچی کے متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

کراچی کے متعدد سینٹرز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو  پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں کورونا ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی،کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز  میں ویکسین کی قلت ہے جبکہ ضلع جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز  میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13 اور ضلع وسطی میں 13 ویکسی نیشن سینٹرز موجود ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 8،کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز  ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے، سائنو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، انسداد کورونا سینٹرز کو سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔

مزید خبریں :