کراچی میں پولیس اہلکار کی منشیات فروش کے اہلخانہ سے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش کو جعلی مقابلے میں نہ مارنے کے عوض 30لاکھ روپے وصول کر لیے جبکہ ملزم کے بھائی نے پیسے کی لین دین کی خفیہ ویڈیو بناکر پولیس کا بھانڈا پھوڑدیا۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 31مئی کو منشیات فروش اقبال عرف حضور بخش کو 10 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔ 

لیکن یہ معاملہ تب کھلا جب پولیس اہلکار عامر ملک اور منشیات فروش کے اہلخانہ کے درمیان ملزم کو جعلی مقابلے میں نہ مارنے کے عوض 30 لاکھ روپے کی وصولی کی خفیہ ویڈیوسامنے آئی۔

ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد پولیس اہلکار رات بھر حضور بخش پر تشدد کرتے رہے۔

پولیس حکام نےجرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔

پولیس کے مطابق 31 مئی کو نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہوا کہ ملزم اقبال عرف حضور بخش سے 10 کلو چرس برآمد ہوئی، بعد کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم سے 35 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ ظاہر 10کلو ظاہر کی گئی۔

اس معاملے میں کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک نے بھاری رشوت وصول کی۔ پولیس اہلکار ولید نے سرجانی ٹاؤن پولیس کے اہلکار عامر سے 20 لاکھ وصول کیے جبکہ عامر نے ملزم کے بھائی سے رقم لی۔

رشوت کی رقم میں سے 7 لاکھ ایس ایچ او یونس خٹک نے وصول کیے، ایک لاکھ اے ایس آئی ریاض سیال، 3 لاکھ اہلکار ولید نے خود رکھے، ولید نے 4 لاکھ مخبر کو اور ایک لاکھ 50 ہزار اہلکار عجب گل کو دیے۔

مزید خبریں :