دنیا
Time 19 جون ، 2021

بھارت کے سابق ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے

فوٹو فائل

بھارت کے معروف سابق ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'فلائنگ سکھ' کے نام سے مشہور مِلکھا سنگھ کا 20 مئی کو کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں 24 مئی کو موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ نرمل کور بھی رواں ہفتے کے آغاز پر 85 سال کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتنے والے مِلکھا سنگھ 1958 میں کامن ویلتھ گیمز اور 1960 میں روم اولمپئن کے چیمپئن رہ چکے تھے۔

یاد رہے کہ فلائنگ سکھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم 'بھاگ مِلکھا بھاگ' میں اداکار فرحان اختر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :