دنیا
Time 19 جون ، 2021

برطانیہ میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا

برطانیہ میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔

برطانوی وزارت صحت  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10321 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی  جبکہ 14 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔

گزشتہ کئی روز سے روزانہ 10 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہورہی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی 81 فیصد بالغ آبادی کو پہلی اور 59 فیصد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔

اُدھر بیلجیم نے برطانیہ، پاکستان اوربھارت کےمسافروں کے داخلے پرپابندی لگا دی ہے۔

بھارت میں ایک دن میں مزید 60 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 1647 اموات ہوئیں۔ طبی ماہرین نے اکتوبر تک بھارت میں کوروناکی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :