ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا، ترجمان ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 2 روز کے دوران 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق ایل پی جی پالیسی کے خلاف 30 جون کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

مزید خبریں :