گوجرانوالہ: 11سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ میں 11سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ماراگیا۔

پولیس کےمطابق ملزم کو موٹر سائیکل برآمدگی کےلیے لےجایا جا رہا تھاکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک ہو گیا۔

خیال رہے کہ ملزم نے 2 روز  قبل قلعہ دیدار سنگھ میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :