دنیا
Time 20 جون ، 2021

سائبیریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: روسی میڈیا

روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ایمرجنسی میڈیکل سروس کا کہنا ہےکہ یہ حادثہ سائبیریا کے جنوب مغربی علاقے میں گذشتہ روز پیش آیا۔

روسی حکام کے مطابق طیارےکے عملے نے انجن فیل ہونے کا سگنل بھی بھیجا تھا،طیارہ گرنے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :