کھیل
Time 20 جون ، 2021

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن اے ٹیم 23 جون کو لاہور سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوں گی— فوٹو:فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور خواتین کی اے کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن اے ٹیم 23 جون کو لاہور سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوں گی۔

پاکستان ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ویمن اے ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم 30 جون، 2 اور 4 جولائی کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ 7 ، 9 ، 12، 15 اور 18 جولائی کو ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمن اے ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی میچز 30 جون، 2 اور 4 جولائی جبکہ ایک روزہ میچز  10، 13 اور 16 جولائی کو ہوں گے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز آئی سی سی ویمن کوالیفائر کیلئے مفید ثابت ہو گا، کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کرنا پی سی بی کی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز نے ملتان اور کراچی کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں بہت محنت کی ہے  اور امید ہے ٹیمیں بہترین نتائج دیں گی۔

مزید خبریں :