اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں

اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم عاصم کی مداح ہیں____فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی زارا نعیم ڈار گلوکار عاصم اظہر کی مداح ہیں۔

زارا نعیم نے انسٹاگرام پر عاصم اظہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں گلوکار کو سراہا۔

اے سی سی اے ٹاپر نے اعتراف کیا کہ میں نوعمری کے دور سے لے کر اب تک ہر دن عاصم کا گانا سنتی ہوں، میرے دِل میں عاصم کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔

زارا نے عاصم کیلئے تعریفی کلمات کہتے ہوئے لکھا کہ کم عمر میں اتنا سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود عاصم بہت ہی عاجز مزاج ہیں۔

زارا نعیم نے عاصم سے ملاقات کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت ترین مداح قرار دیا۔

خیال رہے کہ زارا نعیم کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کی ملاقات کی وجہ کیا تھی تاہم زارا نے پوسٹ میں یہ ضرور مینشن کیا ہے کہ وہ اوکاڑہ میں مِلے تھے۔

مزید خبریں :