ملتان: بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے دو افراد زخمی

ملتان: بیرون ملک جانے والوں کے لیے بنائے گئے ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ مچنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے، ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پر فراہم کر دی گئی ہے، شہری کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ملتان کو سائنو وک ویکسین کی 36 ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں، ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع وہاڑی اور خانیوال کو 12، 12 ہزار جبکہ لودھراں کو 7200 ویکسینز فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :