سونیا حسین والد سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

فوٹو فائل

معروف اداکارہ سونیا حسین نے فادرز ڈے کے موقع پر والد سے ہونے والی جذباتی گفتگو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

ڈراموں میں ورسٹائل اداکاری کرنے والی سونیا حسین نے اپنی آڈیو کال انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والد سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

فون کے اختتام پر اداکارہ اپنے جذبات قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے جس کی پہچان ان کی رندھی ہوئی آواز سے ہوئی۔

سونیا نے پوسٹ شیئر کی اور اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے ابو، میری زندگی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ یہ کہ آپ کو کبھی نہیں بتاسکی کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔

سونیا نے لکھا کہ میں شاید آج بھی ٹھیک سے نہیں بول سکی لیکن آپ نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو ایسا لگا جیسے زندگی کا مقصد پورا ہوگیا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں اور الفاظ کم پڑرہے ہیں لیکن میں بہت خوش ہوں۔

سونیا نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاصلے ہونے کے باعث میری یہ سب کہنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی لیکن آج وہ دن تھا، میری غلطی تھی جو میں نے یہ اعتراف کرنے میں 26 سال لگادیے۔

مزید خبریں :