اسلام آباد، ایسٹرازینیکا ویکسین کی قلت کیخلاف بیرون ملک جانیوالے شہریوں کا احتجاج

اسلام آبادکے ایف نائن پارک میں قائم  ماس ویکسینیشن سینٹر میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی قلت ہوگئی جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

اسلام آباد کے ماس ویکسینیشن سینٹر پردور دراز علاقوں سے آئے سعودیہ و خلیجی ممالک سفر کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے شہریوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ 

سخت گرمی اور سہولیات کی عدم فراہمی کے بعد جب ویکسین بھی نہ لگی تو شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے اور روڈ بلاک کرکے گاڑیوں کو روک دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر چند گھنٹوں بعد کہا جاتا ہے لائن بناؤ، کچھ ہی دیر میں ویکسین لگے گی پھر ویکسین نہیں لگائی جاتی۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا نے چند ہی روز میں ویکسین ملک کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دستیاب ہونے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ سعودیہ و خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں پاکستان میں دستیاب صرف ایسٹرا زینیکا ویکسین ہی قابل قبول ہے جس کے باعث ملک بھر میں بیرون ملک جانے والے شہری  پریشان ہیں۔

مزید خبریں :