Time 22 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کمال آر خان نے بالی وڈ سپر اسٹارز کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی

فوٹو فائل

بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، کارتک آرین اور ورون دھون سمیت دیگر اداکاروں کو بالی وڈ بچانے کیلئے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں حقیقت میں فلموں پر منفی ردعمل دینا بند کرنا چاہتا ہوں۔

فلمی ناقد نے عمران ہاشمی، اجے دیوگن، جان ابراہم اور شاہد کپور سمیت دیگر اداکاروں کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ اس دن کروں گا جب اپنی فلم بطور ڈائریکٹر یا پروڈیوسر ریلیز کردوں گا۔

کمال راشد خان نے ان اداکاروں سے درخواست کی کہ بالی وڈ انڈسٹری کو میری تنقید سے بچانے کیلئے مدد کیجیے۔

دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کے لوگوں کو ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ مجھے دھمکیوں اور کورٹ کے ذریعے نہیں روک سکتے، اگر مجھے روکنا چاہتے ہیں تو درخواست کریں اور دنیا کا نمبر ون ناقد تسلیم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا پتا چل چکا ہے کہ انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکار میری تنقید سے متاثر ہورہے ہیں، اسی لیے وہ اپنا پیسہ اور وقت کورٹ میں ضائع کررہے ہیں۔


مزید خبریں :