22 جون ، 2021
سرگودھا: نواحی گاؤں میں 3 اوباش نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میانی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی 17 سالہ بیٹی گھر کا سودہ لے کر واپس آرہی تھی تو تین ملزمان نے اسے اغوا کرلیا اور اسے اپنے گھر لے گئے جہاں پر انہوں نے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں وائرل کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔