پرویز الٰہی کی لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق بلاول نے مجھے بتایا تھا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اب پہلے سے بہتر ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اورآصف زرداری کی ملاقات حکومت کیلئےخطرے کی گھنٹی نہیں، مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔

مزید خبریں :