سندھ میں غیر برآمدی صنعتوں کوگیس فراہمی غیر معینہ مدت کیلیے بند

سندھ میں گرمی میں  بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے، جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے، کنڑ گیس فیلڈ میں  مرمت کا کام جاری ہے۔

  دوسری جانب کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں 20 انچ گیس پائپ لائن پرترقیاتی کام جاری ہے جس سے ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں رات 8 بجے سے اگلے 14 گھنٹے کےلیے گیس کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ جلد سے جلد کام مکمل کرکےگیس کی ترسیل بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :