Time 22 جون ، 2021
دنیا

افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 64 طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ

صوبہ ہرات میں گذشتہ رات کیےگئے فضائی حملےمیں 50 طالبان ہلاک ہوئے، صوبے سمنگان میں 14طالبان مارے گئے— فوٹو: افغان وزارت دفاع

افغان فورسز کی جانب سے دو صوبوں میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 64 طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کےمطابق صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون میں گذشتہ رات کیےگئے فضائی حملےمیں 50 طالبان ہلاک ہوئے، حملےمیں دھماکا خیز مواد سے لدی کار سمیت 4گاڑیاں، 10موٹرسائیکل اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود بھی تباہ کیاگیا۔

اس کے علاوہ صوبے سمنگان کے ضلع فیروز نخچیرا میں گذشتہ رات ہوئے فضائی حملےمیں 14طالبان ہلاک ہوئے جب کہ طالبان کی ایک پناہ گاہ اور اسلحہ بھی تباہ کیاگیا۔


مزید خبریں :