ادکارہ سونیا حسین اور متھیرا نے دیرینہ تنازع حل کرلیا

معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ سونیا حسین سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار ان کی شکل و صورت کا مذاق اڑایا تھا— فوٹو : فائل

معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ سونیا حسین سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار ان کی شکل و صورت کا مذاق اڑایا تھا۔

فادرز ڈے کے موقع پر اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے اپنے والد سے گفتگو کی آڈیو کال شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ متھیرا نے وائرل ویڈیو پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین کو فیک قرار دیا۔

متھیرا نے ماضی کا تلخ قصہ سونیا کو یاد کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ کو یاد ہوگا کہ کس طرح آپ نے لندن میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں خواجہ سرا کہہ کر میرا مذاق اڑایا تھا۔

اسکرین شاٹ

متھیرا نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں رو رہی تھی اور اس وقت اداکار اظفر رحمان میرے لیے کھڑے ہوئے تھے جس کیلئے میں ان کی مشکور ہوں۔

متھیرا کے اس انکشاف کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے بھی وضاحت دی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ یہ سب ایک غلط فہمی کی بنا پر ہوا۔

سونیا حسین نے وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ میری متھیرا سے فون پر بات ہوئی ہے جس کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔

متھیرا نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ڈپریشن کے بارے میں بتایا— فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ سونیا حسین نے متھیرا کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض رابطوں کے فقدان کے سبب ہوا، اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ یک طرفہ بات سن کر اور اس بات کا سیاق و سباق جانے بغیر اپنے فیصلے جاری نہ کریں۔

بعدازاں متھیرا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے دِل پر اس بات کو لے کر بوجھ تھا جو انہوں نے اتار دیا، اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔

مزید خبریں :